حیدرآباد۔10اکتوبر (اعتماد نیوز) ماہرین موسمیات کے مطابق پچھلے سال اکتوبر
میں تباہی مچانے والے طوفان فائلن سے زیادہ ہد ہد طوفان مزید خطرناک ہونے
کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکا اثر ہوا سے بھی زیادہ تیز ہوتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اگلے دو دن میں یہ آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں تک
پہونچ
جائیگا۔ جبکہ یہ طوفان کا اثر اس وقت وشاکھا پٹنم سے 600کیلو میٹر دوری پر
ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طوفان کے اثر سے سمندر کا سجاحل بھی دو تین قدم
آگے بڑھ سکتا ہے۔ ضلع گنٹور میں طوفان کے اثر سے محفوظ رکھنے کے لئے
عہدیداروں کی جانب سے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا۔ جسکے نمبرات
0863-2234070, 2234301 یہ ہیں۔